جنوبی کوریا اور امریکہ نے جنوبی کوریا میں امریکی اڈوں کے اخراجات پر بات چیت معطل کر دی ہے۔جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکراتکاروں نے پیر کو بات چیت شروع کی اور اسے منگل کے اختتام تک جاری رہنا تھا تاہم مذاکرات قبل از وقت منگل کی صبح ختم کر دیئے گئے۔جنوبی کوریائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے مذاکرات جاری نہیں رکھ سکی کہ امریکی حکام نے نئی چیزیں شامل کیں اور جنوبی کوریا سے کہیں زیادہ بوجھ برداشت کرنے کا کہا تھا۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے مطالبہ کیا کہ جنوبی کوریا تقریباً 5 ارب ڈالر سالانہ ادا کرے جو موجودہ ادائیگی سے پانچ گنا سے بھی زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ بات چیت کے اگلے دور کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024