امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی بوئنگ737 NG طیاروں کے فین کاول سٹرکچر کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ہدایت
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بوئنگ سے کہا ہے کہ وہ این جی۔ 737 طیاروں پر فین کاول ڈھانچے کو دوبارہ ڈیزائن کریں اور موجودہ طیاروں کو دوبارہ سے ترتیب دیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انجن بلیڈ ٹوٹنےکی وجہ سے ساوتھ ویسٹ ایئر لائن کے طیارے میں ایک عورت کی ہلاکت کے واقعے کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بوئنگ انجن فین بلیڈ کے ٹوٹنے اور ان میں دراڑیں پڑنے کی وجوہات کا تعین کرے اور اس کے ڈھانچے کو دوبارہ ڈیزائن کریں۔بوئنگ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے کام کرے گا۔