محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش اور ہواوں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں، 23 نومبر سے سرد ہواوں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024