وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان نے دی تھی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا 3 مختلف حکومتی ادوار میں 3 مرتبہ سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کئی نجی چینلز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024