عمران خان نے 36سال میں صرف 47لاکھ ٹیکس دیا،جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دیگی:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کر کے اپنے، بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں، دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے، عمران خان نے 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، عمران خان 23 خفیہ بنک اکانٹس کی تلاشی دیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، عمران خان اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چور نکلے، اب یہ حساب ہوگا، 2017 میں انہوں نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا، جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔