منال خان نے یورپ میں سیر سپاٹے کی تصاویر شیئر کردیں
ٹی وی اداکارہ منال خان نے اپنی یورپ یاترا کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں۔
منال خان جو ان دنوں اپنی چھٹیاں منانے کی غرض سے یورپ کے خوبصورت ملکوں اور شہروں میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اپنا سفر برسلز سے شروع کیا جس کے بعد اداکارہ ایمسٹرڈیم ، والنسیا ، بارسلونا اور برلن کی خوبصورت جگہوں پر گھومتی پھرتی نظر آئیں۔
اپنی چھٹیوں کے حوالے سے اداکارہ منال خان پل پل کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔