سوڈان حکومت نے ساﺅتھ سوڈان کی درخواست پر مسلح گروپوں کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات ملتوی کرنے پر اتفاق کر لیا جس کے بعد اب مذاکرات کا نیا دور 10دسمبر کو ہو گا۔ سوڈان کی ہائر پیس کونسل کے ترجمان الحسن التیشی نے کہا ہے کہ ساﺅتھ سوڈان کے دارالحکومت جوبا کی میزبانی میں سوڈان حکومت اور دارفور، جنوبی کردفان اور بلیو نائیل کے مسلح گروپوں کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو ہونا تھا لیکن سوڈانی حکومت نے ثالث ملک کی درخواست پر امن مذاکرات 10دسمبر تک ملتوی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جوبا 14اکتوبر کو سوڈان حکومت اور مسلح گروپوں کے درمیان امن مذاکرات کے ایک دور کی میزبانی کر چکا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024