سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کرپشن، رشوت اور منصب سے ذاتی فائدہ اٹھانے کا الزام ثابت ہونے پر 18 افراد کو مجموعی طور پر 55 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عدالت میں 726 ثبوت اور شواہد پیش کیے گئے، انھوں نے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو ایک اہم ادارے میں اعلی عہدے پر فائز تھا، اس نے اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک تاجر سے رشوت، تحائف اور ذاتی مفادات حاصل کیے۔ انھوں نے بتایا کہ عہدیدار نے تاجر کو قانون کے دائرے سے باہر مختلف سہولتیں فراہم کیں۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر عہدیدار کو 16 سال قید کے علاوہ جرمانے کی بھی سزا ہوئی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024