شارجہ میں گاڑی کی نمبر پلیٹ36 لاکھ درہم میں نیلام
شارجہ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے چرچے ہیں۔ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں نے بڑھ چڑھ کر نیلامی میں حصہ لیا۔نمبر ون پلیٹ حاصل کرنے کے لیے زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 36 لاکھ 10ہزار درہم میں فروخت ہوئی۔