روس نے یوکرین کے تین بحری جہاز واپس کر دیئے گئے
ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)روس نے یوکرین کے تین بحری جہاز اس کے حوالے کردیے ہیں،یہ جہاز گزشتہ سال نومبر میں روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر روسی بحریہ نے قبضے میں لیے تھے،روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی پر عدالتی کاروائی میں شہادت کیلئے ایک جہازوں کی مزید ضرورت نہیں رہی تھی ،وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی قوانین کے مطابق بحری جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے ،دو طرفہ معاہدوںاور دیگر بین الاقوامی قوانین کے نفاذکی کوششیں جاری رکھے گا،روسی افواج نے گزشتہ سال25نومبر کو یوکرین کے تین بحری قبضہ میں لیے تھے۔