مالی میں فوجی دستے پر حملہ،24 اہلکار ہلاک، 29 زخمی
بماکو (اے پی پی) مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقے میں خصوصی آپریشن کے تحت گشت کرنے والے دستے پر ہونے والے حملے میں فوج کے 24 اہلکارمارے گئے جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے سرکاری ٹویٹ اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کاسراغ لگانے اور تعاقب کرنے کے لیے ٹانگوں ٹانگوں کے نام سے ایک دوطرفہ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے دوران گشت کرنے والے فوجی گروہ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جبکہ لڑائی کے دوران 17 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔