فارن فنڈنگ کیس ثابت ہوگیا تو پی ٹی آئی کو سخت نقصان ہوگا، الیکشن کمشن پوری جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے: کنور دلشاد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الزام ثابت ہوگیا تو پی ٹی آئی کو سخت نقصان ہوگا۔ الیکشن کمشن کو پوری جماعت کو کالعدم کرنیکا اختیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نااہل ہو جائیں گے، اس کیس میں تحریک انصاف کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں۔