اسلام دشمن قوتیںدنیابھرمیں مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہی ہیں:ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر میں 100 دن سے اوپر مکمل لاک ڈائون اور فلسطین کے شہر غزہ میں ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں اور خون ریزی پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار کررہی ہے۔ عالمی استعماری قوتیں اسلام دشمن ایجنڈے کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہی ہیں۔ امت مسلمہ قرآن و سنت کے نظام کو اپنائے بغیر مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میں زون 165 کے زیر اہتمام ہونیوالی سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد یونس میو ایڈووکیٹ امیر زون 165، یوسی امیر انجینئر یعقوب رانا، سماجی رہنما چوہدری عبدالمجید گجر، ڈاکٹر شاہد سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالاستی کیلئے امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔اسلام میں امیر و غریب، شاہ و گدا، اعلیٰ و ادنیٰ، آقا و غلام اور حاکم و محکوم میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا بلکہ اسلام تمام انسانوں کو برابر حقوق دینے کی تعلیم دیتا ہے۔