مختلف حادثات میں 3 افرادزخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی بیگم کوٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر راہگیر 55سالہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا فیکٹری ایریاپولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی شاہدرہ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ علاوہ ازیں 12سالہ لڑکا ٹرین کی سائیڈ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔