محکمہ صحت کاعطائیوںکیخلاف کریک ڈائون شروع
رائے ونڈ (نامہ نگار) جودھو دھیر میں عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت اور مقدمہ درج ہونے کے واقعہ پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون کردیا۔ ڈی ڈی او ایچ اختر گجر کی ہدائت پر عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، دوسری طرف ہیلتھ کیئر کی ٹیمیں بھی کارروائی میں مصروف عمل ہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء چودھری عشرت بھلر بھی موجود تھے ۔