4پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور محمد راشد کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایس پی قصور کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور، ایس پی انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ کو ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پرتعینات کر دیا جبکہ ایس ڈی پی اوصدر ڈی جی خان ریاض حسین بخاری کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔