منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 737افراد گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی) منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ابتک تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے737منشیات فروش گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویڑن سے156، کینٹ ڈویڑن138 اورسول لائن ڈویڑن سے63 منشیات فروش گرفتار ، صدر ڈویڑن سے154، اقبال ٹاؤن100جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن سے126منشیات فروش گرفتارکئے جا چکے ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 248 کلوگرام سے زائد چرس،963 گرام ہیروئن اور400گرام آئسبرآمد،24کلو گرام سے زائد افیون،11کلو گرام بھنگ اور06ہزار414لٹرشراب بھی برآمد کی گئی ۔