فیروزوالہ:ڈکیتی چوری کی وارداتیں ‘ شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور شرقپور روڈ کی آبادی لڑکے نعمت کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روک کر ان سے زیورات نقدی موبائل موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ سلطان پورہ کا بابر حسین بیوی اور بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مدر شریف جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکووں نے روک کرزیورات نقدی موبائل اور گاڑی چھین کر لی۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب ڈاکووں نے بیکری میں داخل ہو کر اس کے مالک اور گاہگوں کو یر غمال بنا کر لوٹ لیا ان سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔