قوال گروپ حمزہ اکرم اور برادرز کی کیلی فورنیا میں شاندار پرفارمنس
لاہور(کلچرل رپورٹر) قوالی کے شعبے میں شہرت رکھنے والے قوال گروپ حمزہ اکرم اور برادرزنے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کیلیفورنیا میں واقع سٹین فورڈ کمونین چرچ میں فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر منعقدہ جشن کا حصہ بنایا گیا۔ وہاں ہمیں مداحوں کی جانب سے جو پیار دیا گیا وہ بحیثیت پاکستانی ہمارے لیے اعزاز ہے، اور یہ وہ لمحے ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے کہ ہم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔