قائمہ کمیٹی داخلہ کابچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بیچنے والے ملزم کیخلاف نوٹس
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بیچنے والے ملزم کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے دس دنوں میں کمیٹی کو رپورٹ جمع کرنے کے ہدایات کردی ۔ ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے کو ملزم سہیل ایاز کیخلاف اغوا، قید، نشہ آور اشیا دینے اور بد فعلی کرنے کی دفعات کے تحت تفتیش کے احکامات جاری کئے ۔ رحمن ملک نے کہاکہ ایف آئی اے ملزم سہیل ایاز کے مکمل کوائف اور جرائم پر مبنی جامع رپورٹ جمع کرائے ۔ انہوںنے کہاکہ ملزم سہیل ایاز کی یو کے و دیگر ممالک میں ملازمت کی تفصیلات بھی کمیٹی کو پیش کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ ملزم سہیل ایاز کی یو کے میں جرائم کی نوعیت اور کس جرم میں یو کے سے ڈی پورٹ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ کیا سہیل عزیز پاکستانی دستاویزات پر پاکستان آیا اور آخری نوکری کے تفصیلات فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے نے ملزم سہیل ایاز کو انٹرپول میں شامل کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔