لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کا مال روڈ پر دھرنا 10 ویں روز میں داخل
لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار +نیٹ نیوز) لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج دسویں روز میں داخل ہوگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایک طرف ملازمین دھرنے پر بضد ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ نے دھرنے کو بیئررز اور خاردار تاریں لگا کر محدود کر دیا ہے۔ مقدمہ لینڈ ریکارڈ پنجاب کے صدر شاہد محمود سمیت آٹھ نامزد اور سو سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ تمام مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ احتجاج کے باعث قومی خزانے کو اب تک 90 کروڑ روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ پنجاب بھر کے 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز بند ہونے سے ایک لاکھ 30 ہزار فرد، 70 ہزار انتقال، 40 سے 45 ہزار رجسٹریوں کا اجرا نہ ہو سکا۔ مال روڈ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج دسویں روز میں داخل ہوگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایک طرف ملازمین دھرنے پر بضد ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ نے دھرنے کو بیئررز اور خاردار تاریں لگا کر محدود کر دیا ہے۔ مظاہرین نے فیصل چوک کو چاروں طرف سے بند کیا ہوا ہے۔ مقدمہ لینڈ ریکارڈ پنجاب کے صدر شاہد محمود سمیت آٹھ نامزد اور سو سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ تمام مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ احتجاج کے باعث قومی خزانے کو اب تک 90 کروڑ روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ پنجاب بھر کے 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز بند ہونے سے ایک لاکھ 30 ہزار فرد، 70 ہزار انتقال، 40 سے 45 ہزار رجسٹریوں کا اجرا نہ ہو سکا۔ مال روڈ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جاتا رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔خصوصی نامہ نگار کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاہے کہ احتجاج کے باعث روڈ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے محکمانہ امور متاثر ہو رہے ہیں، ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں۔