جنگی جنون : بھارت روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدے گا
نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت کی انتہا پسند بی جے پی حکومت نے بھارت کو جدید ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ میں لگا دیا ہے بھارت نے اس سلسلے میں 5 ارب 43 کروڑ ڈالر لاگت کا معاہدہ روس کے ساتھ کیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق روس اس معاہدے کے تحت بھارت کو ایس۔400 میزائل سسٹم فراہم کرے گا ۔ میزائل سسٹم تیار کرنے والے روسی ادارے آر ایس سی کے سربراہ سرگئی کینازوف نے دوبئی ائیرشو کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ روس بھارت کو ایس 400 میزائل سسٹم فراہم کرے گا ۔ یہ منصوبہ 2025 ء تک مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے معاہدے کے تحت کچھ ایڈوانس رقم بھی فراہم کر دی ہے ۔