تاویل
زندگی کی رفتار اس قدر تیز کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں بھول جاتے ہیں۔ اور گلوبل کمیونٹی تقریباًہر روز کوئی نہ کوئی دن منا کر ان بھولی بسری چیزوں کی یاد دلاتی رہتی ہے۔ -14 اکتوبر کو دنیا بھر میں ’’گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے‘‘ منایا گیا جس کی تھیم تھی Clean Hands for All ، جسے آسان لفظوں میں سب کے ہاتھ صاف کہا جا سکتا ہے۔ باقی دنیا کے لیے تو شاید یہ تھیم ٹھیک ہو اور اپنے اصل مفہوم میں لیجائے۔ مگر ہم اسے اپنے حالات اور مخصوص پس منظر میں د یکھیں تو بات دوسری طرف نکل جاتی ہے۔ لتھڑے ہاتھوں والی ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ زمانے بھر کے ڈٹرجنٹ بھی گند نہ دھو سکیں۔
پاکستان بنا تو روپیہ، برطانوی پائونڈ ا ور امریکی ڈالر کے برابر تھا۔ لٹی پٹی ہونے کے باوجود ریاست نہایت استقامت کے ساتھ اپنے پائوں پر کھڑی تھی، اور شاندار مستقبل اس کے سامنے تھا۔ مگر افسوس ہمارے گند ے ہاتھوں نے سب کچھ تلپٹ کر دیا۔ ایسے میں آج ہم د ن میں سو مرتبہ بھی ہاتھ دھو لیں، جب تک من کی غلاظت نہیں دھلے گی، کچھ نہیں ہو گا، جناب!