لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری نمٹا دی۔ منگل کو لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل میں کہا کہ پریم کورٹ کا فیصلہ ہے ملزم کوگرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کیا جائے گا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری نہیں کیے گئے، جس پر عدالت نے حمزہ شہبازکے وکیل سے استفسار کیا کہ وارنٹ ہی جاری نہیں ہوئے تو درخواست کیوں دائر کررہے ہیں؟
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38