افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں علماء کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار نے علماء کانفرنس کے دوران خودکش دھماکا کیا۔وزارت صحت نے 43 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریب میں ایک ہزار افراد موجود تھے۔ اسے حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والا بدترین حملہ قرار دیا جارہا ہے اور تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024