بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) کا استقبال کرتے ہوئے ناراض شہری نے اسے جوتوں کا ہار پہنا دیا۔بھارت میں مودی سرکار کو نہ صرف سوشل میڈیا پر بھارتی عوام تنقید کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ اب بات عوامی جلسے میں کھلے عام ان کے نمائندوں کی بے عزتی تک پہنچ چکی ہے۔ بھارتی ٹی وی ٹائمز نو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پیش آیا جہاں ایک ایم ایل اے ووٹرز سے ووٹ مانگنے کے لیے ان کے درمیان پہنچا تو اس کا استقبال جوتوں کے ہار سے کردیا گیا۔انتخابی مہم کے سلسلے میں جاری اس تقریب کے دوران مدھیا پردیش کے شہر نگاڑا میں دلیپ شِخاوت لوگوں کے درمیان پہنچے تو ان کا استقبال پھولوں کے ہار سے کیا جارہا تھا۔اس دوران ایک ناراض شخص آیا اور اس نے اچانک دلیپ شِخاوت کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال دیا۔بی جے پی کے ایم ایل اے نے جب یہ دیکھا کہ اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال دیا گیا ہے تو اس نے فوری طور پر اسے نکال کر پھینکا اور غصے کا اظہار کیا۔اس دوران وہاں موجود ان کے حامیوں نے ہار پہنانے والے شخص کو پکڑ لیا اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوتوں کا ہار دیکھنے کے بعد ایم ایل اے نے اس شخص پر حملہ کردیا۔خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعے رواں برس کے آغاز میں پیش آچکا ہے جب انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار دھر دھمنود کو ایک بزرگ شخص نے جوتوں کا ہار پہنا دیا تھا۔اس واقعے کے بعد اس شخص نے کہا تھا کہ بزرگ شخص کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں تب ہی انہوں نے ایسا کیا، ہم بیٹھ کر بات کریں گے اور ان کا جو بھی مسئلہ ہوا اسے حل کروائیں گے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024