وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے اقوام عالم کو اپنی قربانیوں کا باور کروانا ہے، پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے،ہم نے نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے،ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد میں ڈرافٹنگ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لانی ہے۔ دنیا کو بتا دیا ہے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل بہت آگے جائے گا ہم نے نتیجہ دیا ہے، حکومت پی ایس ایل کو مکمل سپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام عالم کو اپنی قربانیوں کا باور کروانا ہے، پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ سفارتکاری سے باور کروانا ہے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ہمیں دنیا میں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024