سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل وڈینٹل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں کا آغاز
کراچی (نیوزرپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا۔داخلوں کے خواہشمند طلبا جے ایس ایم یو کی ویب سائٹ سے داخلہ فارم ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔آن لائن اپلائے کرنے والے طلبا کو ایک تصدیقی کوڈ اور اپلیکیشن نمبر جاری کردیا جائیگا۔جس کے بعد خواہشمند طلبا ویریفیکیشن کوڈ کو دستاویزات کے ساتھ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پتے پر28نومبر تک ارسال کرسکتے ہیں۔دہری شہریت یا غیر ملکی شہریت رکھنے والے طلبا مخصوص نشستوں پر اپلائے کرسکتے ہیں۔مزید معلومات جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کریں یا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈمیشن سیل سے کاروباری اوقات میں 02199205185 ext 1209پر رابطہ کریں۔