شاہد خان آفریدی لئے پشاور زلمی کے دروازے اب بھی کھلے ہیں،جاوید آفریدی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفرید ی نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی لئے پشاور زلمی کے دروازے کھلے ہیں ان کی فرنچائز نے ان کو ریلیز کردیا ہے ۔ پیر کو ترکش سفارتخانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں پشاور زلمی ان کی اپنی ٹیم ہے جس کے ساتھ وہ ماضی میں رہ چکے ہیں اگر وہ ڈرافٹنگ میں آتے ہیں تو ان کو لینے میں ہمیں خوشی ہوگی ۔انہوں نے کہا پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں کسی بھی کھلاڑی کو پلاٹینم کیٹگری میں لیا جاسکتا ہے۔
جس پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ میں ہماری طرف سے کھیلیں۔