اسد شفیق 4 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بن گئے
ابوظہبی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 45 رنز بنا کر 4 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 64 میچز میں 4021 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 11 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔