کرپٹ لوگوں کا احتساب اور تبدیلی ہمارا منشور ہے: اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب اور تبدیلی ہمارا منشور ہے، وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ جمہوریت کی آڑ لینے والے بدعنوان عناصر سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتساب کے خوف سے نیب پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے۔35 سالوں کے مسائل کو حل کرنے میںوقت لگتاہے،نواز شریف اور زرداری نے اپنے ادوار میں بے دردی سے ملک کو لوٹا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی افراتفری نہیں، یوٹرن لینے پر وزیراعظم کے بیان کو متنازعہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یہ سیاسی حکمت عملی ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی وجہ سے سارا شورشرابہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف نام نہاد سیاستدانوں کا صفایا کرکے مشکل حالات سے جلد ہی نکل آئے گی اور واضح تبدیلی عوام کے سامنے ہوگی۔