میاں محمد سعید پنجاب سمال انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تیسری بار صدر منتخب
لاہور(پ ر) پنجاب سمال انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کنونیئر خالد عمر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو کے زیر نگرانی ہوئے جس میں اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر میاں سعید عثمانی 540 اور جنرل سیکرٹری چودھری محمد اسلم 540ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔ میاں محمد سعید عثمانی مسلسل تیسری بار پنجاب سمال انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ میاں محمد سعید عثمانی کی کامیابی پر سوسائٹی کے ممبران ظہیر بابر، میاں عمران ، حافظ طاہر و دیگر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر میاں محمد سعید عثمانی اور جنرل سیکرٹری چودھری محمد اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی آپ سب کی کامیابی ہے، انشاء اللہ تعالیٰ سوسائٹی کے تمام مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔