عالمی ادارہ صحت کے وفد کا پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ
لاہور(نیوزرپورٹر)عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مشن وفد نے آج پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔WHOوفد نے فلپا ایسٹر بروک (Philippa Easterbrookجنیوا کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی جہاں ڈائریکٹر PTPڈاکٹر زرفشاں طاہر نے صوبہ میں تپ دق کی بیماری کی روک تھام،تشخیص اور مریضوں کے علاج کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔وفد کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر عرفان،نیشنل پروگرام آفیسرHIV،ہیپاٹائٹس ڈاکٹر صفدرپاشا شامل تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر PTPڈاکٹر آصف، پارٹنر شپ منیجرز زبیر احمد شاد اور دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔