پاکستان کی قربانیوں نے دنیا کو دہشت گردی سے بچایا: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیں۔ جس امداد کے طعنے دیئے جارہے ہیں وہ مونگ پھلی کا دانہ بھی نہیں ہے۔ پاکستان نے اپنے بہادر فوجیوں اور عوام کی جانیں قربان کی ہیں۔