12 ربیع الاول پوری دنیا کیلئے رحمت کا دن ہے: پروین اختر
لاہور (پ ر) یونین کونسل 235 ٹائون شپ سے منتخب جنرل کونسلر اور مسلم لیگ ن کی رہنما پروین اختر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول پوری دنیا کیلئے رحمت اور سعادت کا دن ہے۔ نبی کریم ؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے دور ہوئے۔ آج دنیا جن حقوق کی بات کرتی ہے آقائے دوجہان نے 1400 برس پہلے ہی انسانیت کو عطا کردیئے تھے۔ نبی کریم ؐ کی اسوۂ حسنہ ہماری نجات کا ذریعہ ہے۔ آپ ؐ کی ذات مبارکہ سے محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ مسلمان آپ ؐ کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ مغرب گستاخانہ مواد کے ذریعے عالم اسلام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ نبی کریم ؐ نے امت کو اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہمیں آپ ؐ کی تعلیمات کو اوڑھنا بچھونا بناکر کامیابی کی منزل پالینی چاہئے۔