گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور میں عید میلادالنبیؐ کی خصوصی تقریب
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے ڈاکٹر شبیر احمد منصوری سابق چیئر مین شعبہ اسلامیات پنجاب یونیورسٹی ،ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ اور سید مسعود حسین شاہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست کے خدوخال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آقائے دو جہاں ؐ نے مظلوم کی دادرسی اور انصاف کے قیام کو ریاست کے نظام میں بہت اہمیت دی ہے۔ میثاق مدینہ کو دنیا کا پہلا انسانی حقوق کا چارٹر تسلیم کیا جاتا ہے جس میں حضوراکرمؐ نے تمام افراد کو یکساں حقوق دئیے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں امن اورسلامتی صرف حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔