بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا: افتخار مبارک
لاہور (رفیعہ ناہید اکرام ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 20نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں اور معاشروں کو بچوں کے حقوق مسائل اور تشدد کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر سرکاری محکموں اور بچوں وا نسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہونگی جن میں بچوں پر مظالم، حقوق اور تشددکے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی دی جائے گی۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو میں چائلڈ رائٹس موومنٹ اور سرچ فار جسٹس کے سربراہ افتخار مبارک نے کہا کہ بچوں کاتحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے مگر ٓج تک 28 پہلے کے عالمی معاہدوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا ، بچوں کے حوالے سے قانون موجود مگر عملدرآمد نہیں۔ راشدہ قریشی نے کہاکہ شادی کی قانونی عمر بڑھا کر اٹھارہ سال کی جائے، گھریلو بچہ مزدوری کو ممنوعہ شعبہ جات میں شامل کیا جائے۔