داخلی و خارجی کامیابیوں کے حوالے سے ایوب خاں کا دور مثالی تھا: ڈاکٹر اے آر خالد
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف سیاسی تجزیہ نگار‘ صحافت کے استاد اور کالم نگار ڈاکٹر اے آر خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایوب خان کا دور ترقی‘ خوشحالی‘ امن و امان اور داخلی و خارجی کامیابیوں کے حوالے سے مثالی دور تھا۔ کسی فوجی یا سول حکمران کے دور کا اس سے کوئی موازنہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اپنی نئی کتاب ’’آمریت جمہوریت اور بے بس عوام‘‘ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ہر محاذ پر ناکام ہونے پر مادر ملت فاطمہ جناح کو ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی انتخابات لڑانا ایک سازش تھی۔