حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرے:مقررین
وہاڑی(خبر نگار)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر میاں ذیشان کی کال پر آل سٹوڈنٹس پارٹی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اسلامی جمعیت طلبہ،انجمن طلبااسلام،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن،تنظیم آل پاکستان عاشقان رسول ، عوامی مسلم لیگ ، پا کستان پیپلز یوتھ ، لا ء ویلفیئر سو سا ئٹی کے ضلعی رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے میاں ذیشان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کی طرح ڈرامہ با زی کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چا ہتی یہ عوام کو گمراہ کرنے کی مزموم کو شش ہے، چند دن پہلے یہودی لابی نے آسیہ کو چالاکی سے رہا کروا لیا تھا،پریس کا نفر نس کے شرکا ء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرے اور شرکا ء نے یکم دسمبر کو احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا، پریس کانفرنس میں عبدالواب، شاہ نواز کھوکھر، دلشاد افضل ، مستنصر حسین، آصف کمبوہ، محمد سہیل سرسانہ، اختر حسین شیرانی ودیگر بھی شریک تھے ۔