ڈپٹی منیجر ریجنل شکایات سنٹر میپکوکی کھلی کچہری، صارفین کی شکایات سنیں
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ڈپٹی منیجر ریجنل شکایات سنٹر میپکو عرفان صدیقی نے گزشتہ روز کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں کل26صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں ان میں محمد حسن، محمود خان، مسز حمیدہ ، زیتون بی بی، فضلاں مائی، بشری سجاد، اللہ دتہ، شریف، محمد آصف، محمد اسلم، کاشف سہیل و دیگر نے درخواستیں دیںجن پر موقع پر احکامات جاری کردیئے گئے۔