معاوضہ کب ملے گا؟
مکرمی!آپکے روزنامہ کی وساطت سے میں اپنی درخواست سیکرٹری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات تک پہنچانا چاہتا ہوں ۔ میں اور میرے جیسے بہت سے دوسرے لوگ ریڈیو پاکستان اور راولپنڈی میں عارضی ملازم ہیں ہمیں یہاں ہماری خدمات کا دو دو سال تک کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہم تو کلاس فور سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے علاوہ اناونسر اور کمپیرز وغیرہ بھی پریشان حال ہیں اور انہیں بھی ان کی خدمات کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا اور بہت سے لوگ 2016 سے اپنے معاوضوں کے منتظر ہیں ہم سب غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ سے دادرسی کی امید رکھتے ہیں براہ مہربانی کرکے ہم غریبوں کی دعائیں لیں اور ہمیں ہماری محنت کی کمائی دلادیں ہم وزیر اطلاعات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہم غریب لوگوں کو ہمارا حق دلوائیں اور دعائیں لیں۔(محمد رشید)