حکومت نے مختلف علاقوںمیں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر رکھا ہے۔ سڑکوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔ یہ حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے مگر سڑکوں کی توڑ پھوڑ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک جام ہونے کی صورت میں قیمتی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ طلبہ اسکول و کالج دیر سے پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ عوام بے چینی اور اضطراب کا شکار ہو رہے ہیں اور ان میں چڑچڑا پن اور ڈپریشن جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ لہٰذا میری حکومت سے گزارش ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور عوام کے لئے متبادل راستوں کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ بھی تعمیر و مرمت کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ یہ کام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جا رہا ہے لہٰذا نہیں صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے۔(نازش اشفاق۔کراچی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024