انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس کی کارکردگی پر اجلاس سیکرٹری انرجی کا اطمینان کا اظہار
لاہور(نیوزرپورٹر)انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس کی کارکردگی بابت اجلاس آج سیکرٹری انرجی (پنجاب) عامر جان کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جہاں لیسکو چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ، کمشنر لاہور ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب بھی موجود تھے جبکہ پنجاب کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان ، ڈویثرنل انتظامیہ اور پولیس کے اعلی عہدیداران بھی بذریعہ وڈیو کانفرنس شریک ہوئے ۔ سیکرٹری انرجی (پنجاب) عامر جان نے ٹاسک فورس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں شریک افسران نے ٹاسک فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز دیں۔