صحت منددانہ سرگرمیوں کےلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے: ملک انعام خان
لاہور(نمائندہ سپورٹس )ملک انعام خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے نے کہا ہے کہ صحت منددانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اورکھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔، جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔