کارکن ن لیگ کا اثاثہ ہیں‘ جائز مقام دینگے: شہزاد عاصی
سکھر(نامہ نگار) مسلم لیگ ن سکھر کے ضلعی صدر سردار شہزاد عاصی اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری دلاور خان نے مرکزی اور صوبائی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی قیادت نے ان پر جو نئی ذمہ داری عائد کی اسے وہ نا صرف احسن طریقے سے نبھائیںگے بلکہ ضلع میں پارٹی کے استحکام‘ مضبوطی اور تنظیمی امور کی انجام دہی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظرانداز کئے ہر کارکن کو مناکر پارٹی میں واپس لایا جائے گا۔ کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ سردار شہزاد عاصی نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قوم نے تسلیم نہیں کیا۔ ایبٹ آبادکے جلسے نے مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔دلاور خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں ایبٹ آباد کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔