تعلیم کو شعار بنانیوالی قوموں کو ہی قدر وعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے:گورنر پنجاب
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہی اقوام عالم کی ترقی کی وجہ ہے اور جن قوموں نے تعلیم کو اپنا شعار بنایا آج وہ قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ، ہمیں اپنے تعلیمی نظام او ر تعلیمی اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کے ساتھ معاشرے میں عدل و انصاف اور بھائی چارے کی فضا کو بھی قائم کرنا ہے-ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ادیب جاودانی کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔وفد نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے ذاتی طور پر دلچسپی لینے پر گورنر پنجا ب کا شکریہ ادا کیا۔