محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ٹی ایم اے فیروز والہ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
فیروز والہ (نامہ نگار) محرم الحرام کے دوران تحصیل بھر کی صورتحال کا کنٹرول کرنے کیلئے ٹی ایم اے آفس فیروز والا میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ علی شہزاد نے ٹی ایم او آغا ہمایوں حفیظ کی نگرانی میں ٹی او آر محمد ادریس ملک کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا ہے بلدیہ کوٹ عبدالمالک اور بلدیہ فیروز والہ کے سی او صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں جلوسوں اور مجالس والے علاقے میں مہنگائی کے نظام کوبہتر رکھیں۔