انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات اختتام پذیر، پارٹ ون کے آج سے شروع ہونگے
لاہور (سٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ضمنی امتحان 2012ء کے مضمون اردو ، فائن آرٹس اور جیالوجی کے پرچے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے ۔ پارٹ ٹو کے امتحان کے لیے بورڈ کی حدود 87 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ جس میں 35035 امیدواران نے شرکت کی۔ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی جس کے نتیجے میں 8 امیدواران کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز جبکہ 5 امیدواران کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنا کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ پارٹ ون امتحان آج سے شروع ہوں گے۔ پہلے روز پرچہ کمپیوٹر سائنس منعقد ہو گا۔