معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے: ناصر عباس جعفری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے، انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں، او آئی سی اور عرب لیگ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اقوام متحدہ نے ہمیشہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی بجائے ہمیشہ تماشائی کا کردار ادا کیاہے۔