امریکا نے ہونڈوراس و کولمبیا کے 68 شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

May 20, 2025 | 14:31

امریکا نے امیگریشن پالیسی کے تحت ہونڈوراس اور کولمبیا کے 68 شہریوں کو ملک بدر (ڈی پورٹ) کر دیا ہے۔یہ اقدام امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت کیا گیا، جس کے تحت یہ پہلی باضابطہ پرواز روانہ کی گئی۔حکام کے مطابق واپسی پر ہرشخص کوایک، ایک ہزارڈالر کا ڈیبٹ کارڈ دیا گیا تاکہ وہ اپنے ملک میں ازسرِنوزندگی شروع کرسکیں،ان افراد کو مستقبل میں قانونی طریقے سے امریکا میں داخلے کی درخواست دینے کی اجازت ہو گی۔امریکی امیگریشن ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ان افراد کے لیے متبادل راستہ ہے جورضاکارانہ واپسی پرآمادہ ہوں اور قانون کا احترام کریں۔

مزیدخبریں